انقرہ(صباح نیوز) ترکیہ نے تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کی غرض سے صومالیہ کے پانیوں میں بحری فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب رجب اردگان نے پارلیمان میں ایک تحریک جمع کروائی جس میں صومالیہ اور اس کے پانیوں میں ترک فوج تعینات کرنے کی اجازت مانگی ہے۔