بغیر اجازت مذہبی تقاریب کے انعقاد پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے بغیر اجازت مذہبی تقاریب کے انعقاد پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے ذیشان، کفایت،اقبال،احسن کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس کے مطابق مذکورہ افراد نے مذہبی تقاریب کا اہتمام کیا جب کہ اس بارے اجازت نہ لی، پولیس تھانہ بی زیڈ نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ صدر نے زمین پر قبضے کی کوشش کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے بغیر نقشہ منظور کروائے کالونی بنانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔