لودھراں، سیوریج سسٹم کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے ڈی سلٹنگ کے عمل کا آغاز

22 جولائی ، 2024

لودھراں (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر ضلع کے سیوریج سسٹم کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے ڈی سلٹنگ کے عمل کا آغاز کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈی سلٹنگ و صفائی آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ لودھراں شہر کو کل 30 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جب کہ وارڈز کو آبادی کے لحاظ سے مزید 7 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آپریشن کو فول پروف بنانے کے لیے ضلع بھر میں صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے خاص طور پر متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈی سلٹنگ عمل کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے ۔