امام حسینؓ نے احیائے اسلام کی خاطر عزیز و اقارب کی جانوں کا نذرانہ دیا،خالد سلطان قادری

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ خالد سلطان قادری سلطانی نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسینؓ نے احیائے اسلام اور تحفظ دین کے لئےاپنی اور اپنے عزیز و اقارب کی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کیا، وہ گزشتہ شب جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے زیر اہتمام مظفرگڑھ میں سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کی محبت کو جزو ایمان سمجھتے ہیں اور ان ہستیوں کی اہانت کا معمولی تصور تک نہیں کر سکتے،سیدنا امام حسینؓ جوانان جنت کے سردار اور گل گلشن رسالت مآبؐ ہیں،اس موقع پر جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے بھی خطاب کیا۔