رشوت خوری پر میپکو کے دو اہلکار معطل، تحقیقات کا حکم

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل انجینئر امجد نواز بھٹی نے صارف سے 2لاکھ روپے رشوت وصول کر کے بجلی چوری کر وانے اور کمپنی کو مالی نقصان پہنچانے پر دو ملازمین کو معطل کر کے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔