جہانیاں، 5غیر قانونی آئل ایجنسیز سیل

22 جولائی ، 2024

جہانیاں ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے غیرقانونی پٹرول ایجنسیز کے قیام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چاروں تحصلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ایجنسی مالکان کیخلاف کریک ڈائون شروع کرنے کے احکامات دے دیے،اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد تیمور نے کارروائی کرکے ٹھٹھہ صادق آباد میں 5 غیرقانونی تیل ایجنسیاں سیل کردیں اور ایجنسیوں پر نصب ری فلنگ مشینری اور دیگر سامان موقع سے اتار کرمالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔