سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ

22 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف کوآرڈینیٹر سفیر حسین نقوی نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے ہاکی کے فروغ کے لیے گراس روٹ لیول پر کام جاری ہے،ہاکی کی تمام ایسو سی ایشنز سے گزارش ہے کہ ہاکی کو سیاست سے دوررکھیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو ہاکی کی طرف راغب کریں جس سے گراؤنڈز آباد ہوں گے اور ہسپتال ویران ہوں گے،انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈپیارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جلد 8ٹیموں پر مشتمل فلڈ لائٹ ہاکی لیگ منعقد کی جائےگی جس میں ٹیموں کو اور آفیشلز کو کٹ ویونیفارم بھی مہیا کی جائےگی۔