وہاڑی، لائن مین کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا، گرنے سے شدید زخمی

22 جولائی ، 2024

وہاڑی(نمائندہ جنگ ) گیارہ کے وی لائن کے پول پر لائن کی مرمت کے دوران لائن مین واپڈا ریاض احمد کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا اور بلندی سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لایا گیا جہاں حالت نازک ہونے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا،متاثرہ اہلکار کے ورثانے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔