ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے،ایک روز میں مزید 98صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،60 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے،بجلی چوروں کو 42 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 6لاکھ روپے جرمانہ وصول بھی کیاگیا،میپکو نواں شہر سب ڈویژن کی ٹیم نے ریمورٹ کنٹرول سسٹم نصب کر کے ہونے والی بجلی چوری پکڑ لی، گلریز کالونی میں ایک صارف کو میٹر باڈی ٹمپر کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن چشتیاں کی ٹیم نے ایک زرعی ٹیوب ویل پر ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑ لی،رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کئے گئے، 20جولائی 2024ء کو ملتان سرکل میں 12 صارفین کو560000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور12 مقدمات درج ہوئے،ڈی جی خان سرکل میں 7 بجلی چوروں کو280000روپے جرمانہ عائد اور7 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو370000روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 19صارفین کو 880000 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 18صارفین کو270000روپے جرمانہ عائداور18مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 10صارفین کو 140000روپے جرمانہ عائد اور10 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 14صارفین کو270000 روپے جرمانہ عائد اور7مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 2صارفین کو130000 روپے جرمانہ عائداور2ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 7صارفین کو 420000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا او ر2 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔
ملتان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا بختاور امین میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ ، ڈاکٹروں کی جانب سے...
وہاڑی پولیس تھانہ صدر کی حدود 228 ای بی میں گزشتہ دنوں کاشف نامی نوجوان کے پولیس کی حراست میں قتل کیس میں اہم...
ملتان جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی،سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی اور عالم دین...
لودھراںسرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ٹیچرز الائنس لودھراں کی احتجاجی ریلی ، ریلی ضلع کونسل سے ڈپٹی...
شجاع آباد ایم سی کی دکانوں کوکرایہ داروں کی جانب سے فروخت کرنے کاسلسلہ جاری،ایک دوکان کے قبضہ کی قیمت 60 لاکھ...
میلسی نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 88 ڈبلیو بی کے غلام رسول کی غیر موجودگی...
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہفتہ برائے آگہی ٹریفک قوانین کے حوالے سے لگائے گئےخصوصی ڈیسک کا آج...
میلسی ہیروئن فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیل کے مطابق سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ آر سی کالونی میلسی کے...