ضلع کونسل ، ایڈورٹائزنگ فیس کی وصولی میں لاکھوں روپے ماہانہ کی کرپشن کا انکشاف

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان میں ایڈورٹائزنگ فیس کی وصولی میں لاکھوں روپے ماہانہ کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر نے ایڈورٹائزنگ فیس کی وصولی کیلئے من پسند پرائیویٹ ٹھیکہ دار کو تمام اختیارات دے دیے، پرائیویٹ ٹھیکہ دار نے سرکاری رسیدیں استعمال کرکے ذاتی اکائونٹ میں پیسے منگوانا شروع کردیے،بتایا گیا ہے کہ ضلع کونسل ملتان کی یونین کونسل سے ایڈورٹائزنگ فیس کی وصولی کا ٹھیکہ فنانس ڈیپارمنٹ کی ملی بھگت کے باعث نہ ہوسکا جب کہ دوسری طرف پی ایچ اے ملتان کی جانب سے 68یونین کونسلوں سے ایڈورٹائزنگ فیس کی وصولی کا ٹھیکہ 22کروڑ روپے سے زائد پر نیلام ہوا ہے،ضلع کونسل کے ڈی او ایف کی اشیرباد سےنجی ٹھیکہ دار نے ضلع کونسل کی سرکاری رسیدبک استعمال کرنا شروع کردی ہے اور اپنے ذاتی اکائونٹ پرپیسے منگوانا شرو ع کردیے ہیں،ضلع کونسل ملتان میں ایڈورٹائزنگ فیس کی سرکاری خزانہ میں جمع نہ کرانے کے باعث محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔