’’حق دو عوام کو تحریک‘‘ کے تحت اسلام آباد میں جمعے کو دھرنا ہو گا، جماعت اسلامی

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 26جولائی بروز جمعہ کو دھرنا ہوگا جس میں جنوبی پنجاب سے خواتین، بچوں،بوڑھوں اور نوجوانوں سمیت لاکھوں افراد شریک ہوں گے، ہم اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف نہیں فراہم کر دیا جاتا،وقت آگیا ہے کہ قوم باہر نکلے اور نااہل حکمرانوں سے اپنا حق چھین لے، انہوں نے کہاکہ 25 کروڑ عوام پربجلی کے بل وبالجان ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے، دوسری جانب آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے ہر سال قوم کے اربوں ڈالرز نگل رہے ہیں، یہ سلسلہ جاری رہا تو ہماری نسلیں بھی ترقی نہیں کرسکیں گی۔