ملک اس وقت مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، قاری ہدایت اللہ رحمانی

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) اتحاد امن کمیٹی پاکستان ضلع ملتان کی جانب سےقاری ہدایت اللہ رحمانی کے صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان منتخب ہونے پر استقبالیہ دیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہملک اس وقت مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، آج اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے، ملکی مسائل کے حل کے لئے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،ہم ملک میں قیام امن کے لیے ملکی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔