بارشوں کے دوران کپاس کی فصل کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

22 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشت کار بارشوں کے دوران کپاس کی فصل کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کریں،ترجمان محکمہ نے مزید بتایا کہ معمول کی بارش کپاس کی فصل کے لیے مناسب ہوتی ہے، اس سے فصل کی بڑھوتری اور پھول گڈی پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن معمول سے زیادہ بارشیں جس سے کپاس کے کھیت پانی سے بھر جائیں فصل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں،ایسی صورت جس میں بارش کا پانی کھیت میں 24 گھنٹے سے زیادہ کھڑا رہے تو زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے کیونکہ خوراکی اجزاپودے کی جڑوں سے زیادہ نیچے چلے جاتے ہیں۔