بجلی کی زیادہ قیمت سے ہماری برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، آل پاکستان بیڈ شیٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملتان سید محمد عاصم شاہ نے کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،پاکستانی برآمدات کا 60 فیصد حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ ہے جب کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں دوسرے ملکوں سے دگنی سے بھی زائد ہیں، بجلی کی زیادہ قیمت سے ہماری برآمدی استعداد بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔