انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کے سوئم کی سالانہ مجلس عزا

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن حسینیہ کے جنرل سیکرٹری ومتولی سید علی اصغر رضوی اور معروف عالم دین علامہ سید شہاب حیدر رضوی نے کہا ہے کہ دین اسلام کی سربلندی اور سرخ روئی کیلئے شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کوقربان کردیا لیکن توحید و رسالتؐ کو قیامت تک کیلئے زندہ وجاوید کر دیا،ان خیالات کا اظہار انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کے زیراہتمام امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں شہدائے کربلا کے سوئم کی سالانہ مجلس عزاکے اجتماع سے کیا، سوئم میں حاجی شیخ عبدالوحید ممبر کنٹونمنٹ بورڈ، اختر رسول فریدی ضلعی ممبر امن کمیٹی، محمد یعقوب شیرا، کلب عابد خان، غضنفر ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔