میلسی، بیوہ سے زیادتی کی کوشش ناکام ، مقدمہ درج

22 جولائی ، 2024

میلسی (نامہ نگار ) بیوہ سے زیادتی کی کوشش ناکام، تفصیل کے مطابق بیوہ ’’ک‘‘ محلہ دار صابر کی بیوی سے کپڑے لینے کیلئے اس کے گھر گئی تو اس دوران اس کا شوہر زیادتی کا نشانہ بنانے کیلئے اسے کمرے میں زبردستی لے جانے لگااور مزاحمت پر اس پر تشدد بھی کیا، خاتون کے شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئےتو ملزم فرار ہو گیا، کرم پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔