کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2021-22 کے لیئے شہاب الدین سرکی ایڈووکیٹ صدر کی نشست پر واضح برتری سے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ شازیہ تسلیم نائب صدر منتخب، عمر سومرو جنرل سیکریٹری ، درمحمد شاہ جوائنٹ سیکریٹری اور خازن کی نشست پر ارشاد احمد شیخ فاتح قرار پائے۔ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہفتے کو صبح 9 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ کل ووٹرز کی تعداد 4 سے زائد ہے جن میں سے 2 ہزار 6 سو 96 وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے دوران ہائی کورٹ کے احاطے میں کافی گہما گہمی رہی۔ وکلاء کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں پولنگ کیمپ قائم کے گئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی نشست پر تین امیدوار جسٹس (ر) شہاب الدین سرکی ضیاء اعوان اور محمد زبیر ایڈووکیٹ تھے جبکہ نائب صدر کی نشست پر 5 امیدوار ، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر 4 امیدوار عامر وڑائچ، خواجہ شعیب، عمر سومرو اور عشرت غزالی شامل نامزد تھے۔
کراچی پاک کالونی کے علاقے ریکسرلائن پل کے قریب سے70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی شناخت اور وجہ موت کاتعین...
کراچی انجینئر وسیم عابدی کے مطابق سید محمد مجتبیٰ کے صاحبزادے احمد مجتبیٰ جعفری کی مجلس برسی اتوار 21 اپریل...
کراچی بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں اور ان میں مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت ہفتہ...
کراچیاے وی سی سی نے عید کے روز بلال مسجد ابوالحسن اصفحانی روڈ سے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے مغوی سید فہد حیدر کو...
کراچیبلدیہ رئیس گوٹھ میں جوہڑ میں دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار...
کراچی مختلف سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے لانڈھی میں غیر ملکیوں کی وین پر ہونے والے خودکش دھماکے پر غم و غصے کا...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد عبد اللہ قادری نے ڈی ایس پی عمیر طارق،ایس ایس پی عمران قریشی ودیگر سے متعلق...
کراچی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ چائنیز باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے علیحدہ شعبہ قائم...