سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی پانچ میٹر منقطع، چھ ایکسٹینشنزاتروا دیں

22 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول کے تحت جنرل منیجر کی ہدایت پر ٹاسک فورس کی کارروائی، پانچ میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشنز اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے، ان کے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف کا میٹر سیل ٹیمپرڈ پایا گیا جسےمیٹر منقطع کردیا گیاجب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دو صارفین کے میٹر سروس سے دور پائے گئے جنہیں صارفین خود ہی منتقل کئے ہوئے تھے، ان کے میٹر منقطع کر دیے گئے، مزید دو صارفین جنہوں نے اپنے میٹر سروس سے دور لگائے ہوئے تھے، ان کے میٹر سروس پر منتقل کروا دیے گئے، اس کے علاوہ چھ صارفین جنہوں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی ان کی ایکسٹینشنز اتروا دی گئیں۔