چھٹی سالانہ مجلس عزا و برآمدگی ذوالجناح ماتم داری

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) علامہ سید علی احسن کاظمی، علامہ سید رفاقت علی نقوی اور ذاکر سید نگران عباس بخاری نے کہا ہے کہ ظلم و جبرکے اس دور میں جذبہ حسینیؓ کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید محسن رضا بخاری کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ مجلس عزاو برآمدگی ذوالجناح ماتم داری13 محرم الحرام بسلسلہ سوئم قل خوانی حضرت امام حسینؓ بمقام گلستان زہرا محلہ شاہ شکور دولت گیٹ کے موقع پر خطاب کے دوران کیا جس میں ذاکر عمار مہدی صدیقی، ذاکرملک ظہور حسین، ذاکر عجب علی، ذاکر ذاکر سید اکبر شاہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر تحفظ عزاداری کونسل کے کوآرڈینیٹر سہیل حسنین بھٹہ، ایڈوکیٹ ہائی کوٹ شارق ابرار، سید احسن رضا بخاری، سید قلندر جہانیاں بخاریاور سید مہدی حسن بخاری سمیت دیگر شریک تھے۔