فدایان ادب کے زیر اہتمام محفل مسالمہ کا انعقاد

22 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) فدایان ادب کے زیر اہتمام شہادت امام حسینؓ کے حوالے سے محفل مسا لمہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نامور شاعر پروفیسر تحسین غنی نے کی، خطاب کے دوران پروفیسر تحسین غنی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں جام شہادت نوش کر کے ایسی تاریخ رقم کی جو انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔