خانیوال، منشیات فروش گرفتار 60لیٹر شراب برآمد

22 جولائی ، 2024

خانیوال (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تھانہ کہنہ خانیوال پولیس نے شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، بدنام منشیات فروش مشتاق احمد ولد امیر بخش کے قبضے سے 60 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔