مخدوم محمد خالد انتقال کر گئے

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہرکے سابق سینئر نائب صدر،سابق نائب ناظم اور انجمن تاجران اندرون حرم گیٹ کے صدر مخدوم زاہد کے بھائی مخدوم محمد خالد بقضائے الہٰی سے انتقال کر گئے،مرحوم کی نما زجنازہ جی پی او گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ جماعت اہل سنت کے امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے پڑھائی جب کہ نماز جنازہ میں حافظ عارف فرید، خواجہ محمد شفیق، احتشام الحق، چوہدری طارق کریم، شیخ طارق رشید، میاں شوکت نقشبندی اور خواجہ سلیمان صدیقی سمیت دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔