شہزادہ بابر مان کسان بورڈ ملتان کے صدر مقرر

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کی جانب سے شہزادہ بابر مان کو2024ءتا 2026ء کے لیے کسان بورڈ ملتان کا صدر بنا دیا گیا ہے، ان کا تقرر صوبائی صدر کسان بورڈ چوہدری عاصم اقبال گجر نے امیر ضلع ملتان کی مشاورت سے کیا جس کے مطابق شہزادہ بابر مان 2 سال کے لیے کسان بورڈ ملتان کے ضلعی صدر رہیں گے۔