سکندر آباد، ڈاکو دکان دار سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار

22 جولائی ، 2024

سکندر آباد(نامہ نگار) تحصیل شجاع آبادمیں دن دیہاڑے ڈکیتیاں معمول بن گئیں، گزشتہ روز نیوکچہری کے قریب تین نامعلوم ڈاکو دن دیہاڑے چوہدری خالد محمود کی کریانہ شاپ سے 3 لاکھ روپے اور تین موبائل فون لوٹ کرآسانی سے فرار ہوگئے جب کہ اس قبل نامعلوم ڈاکو شجاع آباد کے ایک شورروم سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھے۔