مریم نواز کا بیانیہ بہت جلد مقبول ہو گا، محمد اجمل قادری

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) کے سربراہ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ ائی پی پیز معاہدے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جا کر ہی انصاف حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے اور بے جا ٹیکسز نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو بیانیہ اختیار کیا ہے، بہت جلد یہ بیانیہ مقبول ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدرن بائی پاس نیو شالیمار کالونی میں جامع مسجد المصطفیٰ میں منعقدہ محفل قران و ذکر کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، اس موقع پر مفتی ریاض جمیل، مفتی فضل احمد، مولانا بشیر احمد شاہ جمالی، مولانا عبدالعزیز تونسوی اور مولانا حبیب الرحمٰن تونسوی سمیت دیگر موجود تھے۔