ایس ڈی او میپکو شمس آباد سب ڈویژن تنویر اختر کو اضافی ذمہ داریاں تفویض

22 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل انجینئر امجد نواز بھٹی نے ایس ڈی او میپکو شمس آباد سب ڈویژن تنویر اختر کو حسن آباد سب ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردیں،ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن غلام مصطفیٰ مجاہد کو محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا تھا،ایس ڈی او حسن آباد کی خالی اسامی پر مستقل تعیناتی نہ ہونے تک اضافی چارج دیا،ایس ڈی او شمس آباد سب ڈویژن تنویر اختر نے ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن کے فرائض سنبھال لیے۔