اسلام آ باد (آئی این پی )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کیخلاف ہوگا، احتجاج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کیلئے ہوگا، پاکستان کے ہر طبقے کو احتجاج میں شریک ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کیلئے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کیلئے نکلنا ہے، عوام نے آئندہ جمعہ کے احتجاج کو کامیاب کرنا ہے، جی ڈی اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈان کیا جا رہا ہے، ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کیلئے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں، ہمارے ارکان اسمبلی کو دبا میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 26 جولائی جمعہ کے روز ہی جماعت اسلامی پاکستان نے بھی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج و دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...