کراچی (این این آئی) کیپسٹی پیمنٹ کا جن قابو سے باہر ہوگیا، گزشتہ سال آئی پی پیز سے 1198 ارب روپے کی بجلی کی خریداری کی گئی مگر 3127ارب کی ادائیگیاں کی گئیں، ایک سال میں آئی پی پیز کو بجلی خریدے بغیر 1929 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی 9 ماہ میں 83 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ لے اڑی۔ حکومت کی جانب سے آئی پی پیزکو کی جانے والی کیپسٹی پیمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق زیرو فیصد پلانٹ فیکٹر والے پلانٹس میں حبکو، کیپکو، ایچ سی پی سی شامل ہیں، چار فیصد پلانٹ فیکٹر رکھنے والے ایک پلانٹ کو 7 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی، آٹھ فیصد پیداوار والے نندی پور پلانٹ کو 15 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ ادا کی گئی۔کیپسٹی سے 25 فیصد کم بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو 568 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کی گئی، 25 فیصد سے 83 فیصد تک بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو 1314 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی۔
اسلام آباد حکومت نے 9 ماہ کے تعطل کے بعد اوگرا میں فنانس کے رکن کےلیے تین امیدواروں کے ناموں کو بالآخر حتمی...
اسلام آباد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیف فنانس افسر آئی ٹی ڈویژن ضیاء الدین کاسی کو ڈائریکٹر...
اسلام آباد سندھ طاس معاہدہ کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری؛ پاکستان کو پانی سے محروم رکھا...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سول سروس تقرریوں میں سیاسی...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس قدرتی...
اسلام آباد ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے 18 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے...