فرینکفرٹ ، پاکستانی قونصل خانے پر افغانوں کا حملہ پرچم کی بے حرمتی ، پاکستان کا جرمن حکام سے احتجاج

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد،فرینکفرٹ(جنگ نیوز، ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا حملہ ،پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی۔8 سے 10 افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا اور پاکستانی پرچم اتار کر فرار ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی دیکھا گیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے پر چڑھائی کرنے والے افغان شہریوں نے افغان پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔پاکستان نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کے حملے پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ذرائع دفتر خارجہ نے بتایاکہ جرمن سفیر کو فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔