80فیصد آئی پی پیز حکومت اور پاکستانی خاندانوں کی ہیں‘ سابق وفاقی وزیر

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آئی پی پیز کے ساتھ بلاشبہ ساورن ایگریمنٹ ہے‘ لیکن وہ یہ بات قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت کی زیر ملکیتی 52فیصد انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کام کر رہی ہیں اور پاکستان کے نجی شعبہ کی زیرملکیت صرف 28فیصد آئی پی پیز ہیں لہٰذا 80فیصد آئی پی پیز پاکستانیوں کی زیرملکیت ہیں۔ 20فیصد اگر غیرملکی آئی پی پیز ہیں تو حکومت بعد میں کرپٹ معاہدوں پر نظر ثانی کروا لے لیکن 52فیصد حکومت کے زیر ملکیتی اور 28فیصد نجی شعبے کی ملکیت آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی خریداری اور ادائیگی کے معاہدوں پر نظر ثانی کر کے قوم کو 60روپے فی یونٹ تک بجلی کی خریداری سے بچا سکتی ہے۔