اسلام آباد(آئی این پی ) گزشتہ 2 برسوں کے دوران بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی صارفین پر فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا جسکے بعد 2 سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے، بجلی صارفین پر 2 سال میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ذرائع کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2022 بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 91 پیسے اور جولائی 2023 میں 7 روپے 50 پیسے تک اضافہ کیا گیا تھا۔جولائی 2023 میں فی یونٹ 3.23 روپے کا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا اور جولائی 2024 میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی7.12 روپے تک مہنگی کی گئی، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84پیسے تک پہنچ گیا۔ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہو گیا ہے جبکہ ماہانہ 301 سے 400یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہو گیا۔
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف،سپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکہ کے ملازمین کو ہفتے کے روز...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...
اسلام آباد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت...
اسلام آباد پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کے حوالے سے امریکی اخبارات میں شائع خبروں پر جنگ سے گفتگو میں ردعمل...
کراچی سنیئر صحافی و تجزیہ کار سید علی شاہ نے کہامیں سمجھتا ہوں اسلام آباد بلوچستان کو سیکورٹی لینس سے...
دبئی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل...