چھٹیاں،چیف جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور سمیت 7 ججزدستیاب نہیں

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ میں رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے مقررکردہ ججزروسٹرمیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اخترسمیت 7 ججزمقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب نہیں ہونگے جبکہ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں ایک بنچ مقدمات کی سماعت کریگا، کوئٹہ اور لاہور رجسٹری میں بھی ایک ایک بنچ مقدمات کی سماعت کریگا۔ اسلام آباد میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بنچ سماعت کریگا، جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل بنچ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کریگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں 15 جولائی سے 12 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔