کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں حکومت رٹ باقی نہیں رہی، مشکلات اور سیکورٹی خدشات بڑھنے پر سیاسی و فوجی قیادت نے نئے اور بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، مذاکرات سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن آسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں سینئر صحافی طاہر خان، سینئر صحافی رسول داوڑ ، سینئر صحافی احسان ٹیپو محسوداور سینئر صحافی افتخار فردوس شریک تھے۔ سینئر صحافی طاہر خان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپس مضبوط ہوئے ہیں، ماضی کی طرح اب کالعدم ٹی ٹی پی کو اب امریکی ڈرون حملوں کا خطرہ نہیں رہا ہے، افغانستان پر طالبان حکومت کے بعد ٹی ٹی پی کے تمام لوگ جیلوں سے باہر نکل آئے ہیں، ٹی ٹی پی کے پاس اب اسلحہ، افرادی قوت اور پیسہ ہے اس لیے پاکستان کیلئے چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔طاہر خان نے کہا کہ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے معاملہ میں کچھ حد تک کردار ادا کیا مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔
ملتان یونیسف کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی کنٹری ریپریزینٹیٹو سکاوٹ ولرے کی قیادت میں ایک وفد نے ایڈیشنل چیف...
اسلام آباد وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کی...
لاہورسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نےگورنر پنجاب سردار...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا علی امین گنڈا پور کی تقریر کے باعث...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں سے متعلق نئے قانون کے معاملے پرایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن...
ملتان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام مختلف محکموں کے لئے امتحانات کا انعقاد، صوبہ بھرمیں 16انتظامی...
بہاول پور ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ حکومت پاکستان کوجاری کردہ مراسلے میں...
بیروت شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ، وسطی...