کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو خطرہ ن لیگ کے اندر جاری اقتدار کی جنگ سے ہے ،آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ سے ڈیل کرلی۔ سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاور پلانٹس کو2.1ٹریلین روپے دینے ہیں، چار پاور پلانٹس ایسے ہیں جنہیں ایک ایک ہزار کروڑ روپے مہینہ دیئے گئے مگر زیرو بجلی لی گئی، یہ کیسا کانٹریکٹ ہے پلانٹ بند کر کے عوام سے پیسہ وصول کیا جائے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں ا ٓرہا آئینی بریک ڈاؤن کی بات کہاں سے نکل رہی ہے، اس سے بہتر ہے وزراء اپنی نالائقی مان لیں تو قوم زیادہ عزت کرے گی، اس وقت نہ ٹیکنوکریٹس حکومت نہ ہی مارشل لاء کی کوئی صورتحال ہے، حکومت کو خطرہ ن لیگ کے اندر جاری اقتدار کی جنگ سے ہے،ن لیگ اپنے جھگڑے نپٹائے ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف کیوں لے کر جارہی ہے۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے؟ امریکی فوجی حکمت عملی سامنے آگئی ،درجن سے زائد جنگی جہاز سے زیادہ...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...
اسلام آبادملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4ہزار600روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...