لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب، پہلی سرکاری ایئر ایمبولینس شروع ہوگئی، جان بچانے کا ’’گولڈن آور‘‘ شروع، چھت سے گرکر زخمی خاتون میانوالی سے راولپنڈی منتقل کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضہ حلیمہ بی بی کے اہلخانہ کو پیغام میں کہا ہے کہ دعا اور دلی آرزو ہے ہر شہری کی زندگی سے تمام دکھ مٹادوں،ایئر ایمبولینس شروع کرکے اللہ کے حکم پر عمل کیا۔ مریم نواز نے حلیمہ بی بی کے اہلخانہ کو پیغام میں کہا کہ دعا اور دلی آرزو ہے ہر شہری کی زندگی سے تمام دکھ مٹادوں، اللہ کے حکم پر عمل کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ایئر ایمبولینس کا وعدہ پورا کردکھایا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میانوالی کی حلیمہ بی بی کو گولڈن آور میں علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرچھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی۔ چالیس سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔ مریضہ کی جان بچانے کیلئے بڑے اسپتال میں فوری طورپر منتقل کرنا ضروری تھا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ائیر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا اورڈاکٹرز نے حلیمہ بی بی کا آپریشن کیا۔ حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ کیلئے دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں، اللہ تعالیٰ انہیں لمبی زندگی اور کامیابی دے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کو پیغام میں کہا کہ ”جس نے ایک جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کو بچایا“ اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کیا، الحمدللہ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن،چینی اور عربی لینگویج کورسز متعارف کرانے اور 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹیوٹا کے فائنل میپنگ پلان سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے اور لارج اسکیل کنسٹرکشن ڈیویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/ آپریٹر کورس آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں اسکلڈ جاب کیلئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویزاور ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کی جائے گی۔ اجلاس میں پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے اور ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...