اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح اسپتال اسلام آباد میں غریب کا علاج 100فیصد مفت ہوگا،ایک نام نہاد منصف نے لاہور میں گردے جگر کا بہترین اسپتال (PKLI)کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،مجھ سمیت اشرافیہ جہاں چاہے علاج کراسکتے ہیں، غریب کہاں جائے، اسکا حق دہلیز پر پہنچایا جائے،عام آدمی کی تعلیم و صحت اور ترقی و خوشحالی میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کے پاس وسائل نہیں، اس کیلئے شبانہ روز محنت کرکے رزق حلال کمانے کے باوجود محدود آمدن میں علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی بہترین اسپتال ہے، تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے، نام نہاد منصف نے سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس زمانے کی حکومت نے پی کے ایل آئی کو تباہ کیا، اس میں ذہین ترین قابل ڈاکٹرز تھے، جسکی تباہی میں اس نام نہاد مصنف نے کوئی کسر نہ چھوڑی، عام آدمی کی تعلیم و صحت اور ترقی و خوشحالی میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ جب ملک میں بجلی کے اندھیرے تھے اور 2009 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، الیکشن آئے تو میرے منہ سے نکل گیا کہ 6 ماہ میں ہم اندھیرے ختم کردینگے، میرا بہت مذاق اڑایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جذبات میں اخلاص کے ساتھ بات کی تھی، میں نے اللہ سے دعا کہ تو ہی عزت رکھنے والا ہے عزت رکھ لے، پھر نواز شریف کی قیادت میں 2013-18 میں ملک بھر میں سے 20 گھنٹے کی لوشیڈنگ ختم ہوگئی اور ملک میں دوبارہ اجالے آگئے، اللہ سے دعا کریں کہ یہ اسپتال ایک سال میں مکمل ہو، ملک میں امن و سکون ہو اور معاشی و سیاسی استحکام ہو، میں پوری کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح میڈیکل سینٹر موذی امراض کا سینٹر ہے، جب سے ہماری حکومت آئی پہلے دن سے اس پر کام شروع کیا، چیئرمین حبیب بینک،پرنس رحیم آغا خان کے صاحبزادے نے تمام تکنیکی معاونت دی ہے، امریکا میں انکے کنسلٹنٹ سے میٹنگ ہوئی جنہوں نے آغا خان ہسپتال بنایا، پرنس رحیم آغا خان کی پاکستان سے والہانہ محبت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آغا خان فاؤنڈیشن نے کنسلٹنسی مفت دی ہے، اس اسپتال کیلئے 600کنال زمین مختص کی گئی ہے، یہ وہی ماڈل ہے جس کا پورے پاکستان میں میرے قائد نوازشریف نے اجرا کیا۔ہم نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت سٹی سکین مشینیں لگائیں، ہم نے لیبارٹری ٹیسٹ پر بھی 10روپے فیس رکھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے منصوبے کی تعمیر کے ذمہ داروں کو کہا ہے مجھے یہ جناح میڈیکل سینٹرایک سال میں مکمل چاہیے۔
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پیکا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف، نعیم حیدر پنجوتھا...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، ملک چھوڑنے کی ڈیڈ...
اسلام آباد وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی تبدیلی ایک معمہ بن گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی...
اسلام آباد) اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ کے بینک کے قیام پر طویل بحث کے بعد اس معاملہ پر غور موخر...
اسلام آ باد وزیر اعظم کی جانب سے ہائی پاورڈ سلیکشن سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری کے بعد انفا رمیشن گروپ...