اسلام آباد،راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، نیب ٹیم اڈیالہ جیل کے تفتیشی کمرے میں ڈھائی گھنٹے موجود رہی۔ جبکہ توشہ خانہ سے متعلق نئے کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عمران خان اوربشریٰ بی بی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کا مزید ریمانڈ لینے کا امکان ہے۔ 14 جولائی کو احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 22 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔ نیب ٹیم اتوار کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، نیب ٹیم اڈیالہ جیل کے تفتیشی کمرے میں ڈھائی گھنٹے موجود رہی، اس دوران جیل انتظامیہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو متعدد پیغام بھجوائے لیکن دونوں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شامل تفتیش ہونے سے انکار پر نیب ٹیم واپس چلی گئی۔ تفتیش مکمل نہ ہونے پر نیب کی جانب سے آج احتساب عدالت سے ملزمان کا مزید ریمانڈ لئے جانے کا امکان ہے۔ تفتیش سے متعلق نیب کی پیشرفت رپورٹ آج عدالت پیش کی جائے گی۔ نئے توشہ خانہ ریفرنس میں دونوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...