پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، اپوزیشن ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صور تحال ایوان میں زیر بحث لائے گی

22 جولائی ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سوموار 22 جولائی کو دوپہر 2بجے منعقد ہوگا سپیکر محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے سپیکر نے یہ اجلاساپوزیشن ارکان کی ریکویش پر طلب کیا گیا ہے اپوزیشن اجلاس میں مہنگائی۔ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، اپوزیشن ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صور تحال ایوان میں زیر بحث لائے گی تاہم مخصوص نشستوں اور ارکان کی معطلی اور دیگر معاملات پر حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔