کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے یمن سے آنے والے میزائلوں کو تباہ کیا ہے جو یمن کے عسکریت پسند حوثی گروہ کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیل کے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کے ردِ عمل میں داغے گئے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ پر کیے گئے حملے میں حوثیوں کی زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے جبکہ اس کے نتیجے میں 83 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے جمعے کو اسرائیل کے شہر تل ابیب پر کیے گئے ایک ڈرون حملے کے بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہوا تھا۔بر طانوی نشریاتی ادارے کے مطابق قطری نشریاتی ادارے ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ حوثیوں کی اسرائیل سے لڑائی اب ’کھلی جنگ‘ ہو گی جس میں کسی ضابطے کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔ان کی جانب سے یہ بیان بحیرہ احمر کی الحدیدہ بندرگاہ پر کیے گئے حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان کی مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے ’یمن کے لوگوں کے ساتھ جنگ شروع کرنا آسان نہیں ہو گا‘ اور یہ کہ ان کا گروہ ’کسی بھی قسم کی جارحیت سے نہیں ڈرتا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی اہداف اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا عمل فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جاری رکھیں گے۔یمن کے عسکریت پسند حوثی گروہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے گروہ کی عسکری صلاحیتوں کی تعریف کی ہے اور حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا ہے کہ ان کا گروپ اور یمن کے لوگ ’بہت خوش‘ ہیں کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ براہِ راست تصادم ہو رہا ہے۔
ملتان یونیسف کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی کنٹری ریپریزینٹیٹو سکاوٹ ولرے کی قیادت میں ایک وفد نے ایڈیشنل چیف...
اسلام آباد وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کی...
لاہورسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نےگورنر پنجاب سردار...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا علی امین گنڈا پور کی تقریر کے باعث...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں سے متعلق نئے قانون کے معاملے پرایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن...
ملتان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام مختلف محکموں کے لئے امتحانات کا انعقاد، صوبہ بھرمیں 16انتظامی...
بہاول پور ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ حکومت پاکستان کوجاری کردہ مراسلے میں...
بیروت شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ، وسطی...