انٹرنیشنل ریاضی اولمپیاڈ‘ امریکہ‘ چین‘ جنوبی کوریا‘ بھارت کی پوزیشنیں

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان نے بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ 2024ء میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لئے۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان نے 11سے 22جولائی کو منعقد ہونے والے عالمی مقابلے میں برطانیہ کے شہر باتھ میں منعقدہ 65ویں بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ (آئی ایم او 2024ء) میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ کراچی کے طالب علم رضی حسن منصور نے چاندی اور کراچی سکول کے محمد احمد بھٹی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ لاہور کے سندس سکول کے محمد مہد عارف نے آئی ایم او 2024ء میں پاکستان کیلئے آنر ایبل مینشن حاصل کیا۔بھارتی منگوڈی‘ آنندہ‘ بنوں تلوار‘ رشید ماتھر نے گولڈ‘ ارجن گپتا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا وزیراعظم نریندرا مودی کی ٹویٹر پر ہندوستان کے بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ جیتنے والوں کو شاباش دی ،قبل ازیں گزشتہ ہفتے دو پاکستانی طلباء نے آستانہ قازخستان میں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ میں دو کانسی کے تمغے جیتے تھے۔