اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) خیبرپختونخوا کی صوبائی انتظامیہ اور وزیراعلیٰ کی کارکردگی کے بارےمیں چارج شیٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے ، اس سلسلے میں تفصیلات آئندہ مہینے کے وسط تک جاری کردی جائیں گی جن میں تادیبی اقدامات کی بھی نشاندہی ہوگی، اس طرح آئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، بنوں اور صوبے کے جنوبی علاقوں میں دہشت گردی کے حالیہ ہولناک واقعات اور ان میں تحریک انصاف کے سرکردہ افراد اور کارکنوں کے مبینہ ملوث ہونے کے بعد ناگزیر قدم کے طور پر چارج شیٹ مرتب کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ خیبرپختوانخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے اتوار کی شب ’’جنگ‘‘ نے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے لیکن میں اسکی تردید نہیں کروں گا۔ وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع نے استفسار پر بتایا کہ خیبر پختونخوا میں حالات گزشتہ برسوں میں اس قدر ابتر نہیں ہوئے تھے جو خرابی کی سطح صوبے میں موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آئی ہے۔
ملتان یونیسف کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی کنٹری ریپریزینٹیٹو سکاوٹ ولرے کی قیادت میں ایک وفد نے ایڈیشنل چیف...
اسلام آباد وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کی...
لاہورسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نےگورنر پنجاب سردار...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا علی امین گنڈا پور کی تقریر کے باعث...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں سے متعلق نئے قانون کے معاملے پرایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن...
ملتان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام مختلف محکموں کے لئے امتحانات کا انعقاد، صوبہ بھرمیں 16انتظامی...
بہاول پور ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ حکومت پاکستان کوجاری کردہ مراسلے میں...
بیروت شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ، وسطی...