پشاور (جنگ نیوز) وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے آپکو سرکاری ادارے سے منسلک کرنیوالے مسلح عناصر جہاں ہوں،گرفتار کیا جائے،بنوں واقعہ بات چیت سےحل کرنے پر میں بنوں کے مشران، پارٹی ذمہ دران ودیگر کا مشکور ہوں، مشران پر مشتمل کمیٹی آج مجھ سے مل کر معاملے پر بات کریگی، فوج، پولیس اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سب کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ اور صوبے میں امن قائم کرنا ہے، قربانیاں دینے والوں کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، گزشتہ روز بنوں واقعے کے بعد انتظامیہ کے ساتھ مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے معاملے کو حل کرنے پر میں بنوں کے مشران، اپنی پارٹی کے ذمہ دران اور دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں، علاقے کے مشران نے معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور یہ کمیٹی آج مجھ سے مل کر معاملے پر بات کرے گی۔ بنوں واقعے کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم عوامی لوگ ہیں، عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں، ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے، آئندہ بھی عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے ہم اس معاملے پر عوام کے تحفظات کو دور کریں گے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے اور بحیثیت حکومت یہ ہماری ذمہ داری اور عوام کا حق ہے۔
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کے ایک نئے مرحلے پر عمل درآمد کر دیا ہے، یہ...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...
اسلام آباد پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ سالہ نئی آٹو سیکٹر پالیسی متعارف کروانے پر اتفاق کر لیا...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زمین کے...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...