پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات درآمدی بل 16.91 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

22 جولائی ، 2024

کراچی(این این آئی)پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 16 ارب 91 کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا۔گزشتہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 6 ارب 64 کروڑ ڈالر تھا جو اب 16 ارب 91 کروڑ ڈالر ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔پاکستان نے گزشتہ مالی سال 5 ارب 53 کروڑ ڈالر مالیت کا 90 لاکھ 54 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا ۔گزشتہ مالی سال 3 ارب 94 کروڑ ڈالر کی ایل این جی بھی درآمد کی گئی۔پاکستان نے گزشتہ مالی سال تقریبا اناسی کروڑ ڈالر مالیت کی ایل پی جی بھی درآمد کی تھی۔