پشاور(نامہ نگار)بنوں واقعات ،جرگے نے مسئلے کےپرامن حل کیلئے 16نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا،عوام منتخب نمائندوں، انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں پر اعتماد رکھیں اور کسی ریاست دشمن کو ایسے حساس حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دیں،کے پی حکومت نے واقعات پرصدمےکا اظہارکیا،وزیر اعلیٰ خود پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں ،مناسب وقت پر پالیسی بیان بھی دینگے، خیبرپختونخوا حکومت نے جنوبی ضلع بنوں میں 15 اور 19 جولائی کو ہونے والے پر تشدد واقعات پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کیاہے جبکہ اتوار کے روز چالیس رکنی جرگے نے مسئلے کے پرامن حل کےلئے 16نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے، بنوں کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اتوار کےر وز جاری ہونے والے سرکاری پریس نوٹ میں کہاگیاہےکہ 15 جولائی 2024 کو علی الصبح (4.40 بجے) بارود سے بھری گاڑی میں نامعلوم خودکش حملہ آور نے تھانہ کینٹ کی حدود میں جمعہ خان روڈ پر واقع پاک آرمی سپلائی ڈپو کے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار اور تین عام شہری شہید ہوئے۔ اتنے بے رحمانہ حملے کے باوجود پاک فوج کے افسروں اور دستوں نے بہادری سے جواب دیا اور تمام بھاری ہتھیاروں سے لیس اور تربیت یافتہ حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا، جنہیں سرحد پار سے غیر ملکی عناصر کی پشت پناہی حاصل تھی۔ دہشت گردوں کی جانب سے بیرون ملک سے مالی معاونت اور مالی امداد فراہم کرنے والے ہماری سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے اور ہم، خیبر پختونخوا کی حکومت، اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ اس کے بعد 19 جولائی کو مختلف سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ تاجر برادری کا اجتماع بنوں شہر کے پریٹی گیٹ پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں شرکاء سپورٹس کمپلیکس کی طرف روانہ ہوئے۔ تاہم ان مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے سپلائی ڈپو پر پتھراؤ کیا۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...