ڈاکوؤں کی 9 علاقوں میں لوٹ مار ٹرک ڈرائیور کو اغوا کر کے موبائل فون پر 50 ہزار منگوا لئے

22 جولائی ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے) مانگا منڈی میں4 ڈاکوؤں نے ٹیکسٹائل ملزکے سامان سے بھرے ٹرک کوروکا ڈرائیور کو کار میں بٹھایا ، ٹرک میں 88 لاکھ 66 ہزار 930 روپے مالیت کا سامان لوڈ تھا۔ ملزمان نے موبائل فون پر رابطہ کر کے ٹرک چھوڑنے کے عوض 50 ہزار روپے کا کیش بھی کروایا ۔ شاہدرہ میں مقصوداحمد سے3لاکھ 65ہزار ،لٹن روڈ میں راشد سے 52ہزار ، پرانا کاہنہ کے بشیرخان کے گھر سے رائفل اور3لاکھ 15 ہزار ،شمالی چھائو نی میں عمیر کے گھر سے 2 لاکھ 55ہزارروپے ، اقبال ٹائون میں سہیل علی اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 40ہزار ،برکی میں نواز بھٹی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے، ماڈل ٹائون میں خلیل الرحمان سے56ہزار ،چوہنگ شیرشاہ کالونی میں عبدالرحمان کے گھر سے 30 ہزار اور لیپ ٹاپ چھین کر لے گئے اوراور پرانی انارکلی میں آفتاب بشیر سے23ہزار اور موبائلز چھین لئے گئے جبکہ شادمان میں فرقان احمد، اسلام پو رہ میں منظر علی کی گاڑیاں اوراچھرہ میں سعید ہربنس پو رہ میں شکیل احمدکی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں جامعۃ المنتظر کے باہر شہری ارشد علی کی موٹر سائیکل چور ی ہوگئی۔