لاہور(کرائم رپورٹر سے) سیالکوٹ کے تھانہ قلعہ کالر والاکی حدود سے اغوا ہونیوالے مغوی سجاد عرف بگو کی سرکٹی بوری بند لاش لاہور کے تھانہ باٹا پورکی حدودمیں نہر کھیرا پل سے برآمد، شناخت ہونے کے باوجود 2تھانوں کی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔مقتول سجاد عرف بگو کےوالد اور لواحقین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب سےمطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کے قتل کا نوٹس لیں اور ملزمان کو گرفتار کرکےفوری انصاف فراہم کیا جائے۔تھانہ قلعہ کالر والاسیالکوٹ کے موضع نیا مانگا کے رہائشی رشید احمد کے 50سالہ بیٹے سجاد عرف بگو کورواں سال 21فروری کوفیروزوالا کے رہائشی ملزمان احسان الٰہی اور صدام عرف ہیرا وغیرہ نے دیگر 2نامعلوم ملزمان کے ساتھ ملکر اغوا کیا،جس پرسجاد کے والد نےبیٹے کا مقدمہ ملزمان کے خلاف درج کروایا ،بعدازاں 30اپریل کو تھانہ باٹا پور کو کھیرا پل کی نہر سے ایک بوری بند سر کٹی لاش ملی،جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کی اور مقتول کی شناخت کیلئے نادرا سے رجوع کیاتو مقتول کی شناخت ہوگئی۔ جس پر دو تھانوں کی حدود میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت سے دور ہیں ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔
لاہورامن کا نوبیل انعام ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر کیے گئے امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانیوالے جاپانی شہریوں...
اسلام آباد راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہائیکورٹ روڈکو ماڈل سڑک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سکیم تھری ڈھوک...
لاہور داسو ڈیم حملے میں ملوث دو دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے ، ترجمان کا کہنا ہے...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے فیک ویڈیوز کیخلاف صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر...
لاہور احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی دوسری عدالت منتقلی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب کیس کی ملزمہ فلک جاوید کے والد نے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست دائر...
فیروزوالہالیکشن کمیشن نے پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا،پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی،مذکورہ سیٹ...
لاہور تعلیم انسانی معاشرے کا حسن ،قوموں کی ترقی اور زوال میں تعلیم کے حصول کا اہم ترین کردار ہے، تعلیم ہر...