کسانوں کیلئے بجلی کاٹیرف 46 روپے سےزائد ہونا تشویش کا باعث،ہمایوں اختر خان

22 جولائی ، 2024

فیصل آباد،تاندلیانوالہ (نمائندہ جنگ، نامہ نگار ) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ زرعی صارفین کیلئے بجلی کاٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک پہنچ جانا تشویش کا باعث، اس سے کسان کی کمر ٹو ٹ جائے گی ،صرف بیان بازی پر اکتفا نہ کیا جائے اب زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے عملی پیشرفت نا گزیر ہو چکی ہے ،حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم سمیت ہنر سکھانے کیلئے دیہی علاقوں پر بھی توجہ مرکوز کرے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 97کے عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں حلقے کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں ۔