پہلی ایئر ایمبولینس سروس، حکومت نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، عظمیٰ بخاری

22 جولائی ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نےپاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 76 سالوں میں بار بار وعدوں کے باوجودجو نہیں ہوسکا، ہماری حکومت نے وہ چار مہینے سے بھی کم وقت میں ممکن کردکھایا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسکو خدمت کہتے ہیں جو مریم نواز شریف کے ہر وعدے کی تکمیل میں عوام دیکھ رہی ہے۔ جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی اس نے عوام کی خدمت کی۔