پاکپتن،مکان خالی نہ کرنے پرنوجوان کو زندہ جلا دیا ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

22 جولائی ، 2024

پاکپتن، لاہور(نمائندہ جنگ، خصوصی نمائندہ) پاکپتن ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مین گیٹ کے بالمقابل گلی محلہ انعام آباد میں عدالتی فیصلہ پر مکان خالی نہ کرنے پر بیوہ خاتون کے نوجوان بیٹے عباس کو پٹرول سے آگ لگا کر زندہ جلادیا گیا۔مقتول کے ورثاء نے ہلاکت کیخلاف ہسپتال روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔ پولیس نے بیوہ خاتون کی مدعیت میں ملزموں اقبال ڈوگر سمیت پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔