سیاسی پارٹی پر پابندی لگانا کسی صورت بھی مناسب نہیں،گورنر پنجاب

22 جولائی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی پر پابندی لگانا کسی صورت بھی مناسب نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے گورنر پنجاب نے کہاہم اتحادی ضرور ہیں،لیکن ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، پی ٹی آئی پر کوئی گلے شکوے ہیں تو ہم ان کو دو حصوں پر تقسیم کر سکتے ہیں، ایک حصہ وہ ہے جنہوں نے 9 مئی کیا۔ دوسرا وہ حصہ ہے جس میں سیٹنگ ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں ان پر کسی صورت پابندی نہیں ہونی چاہیے